پاکستان کے ایک خفیہ محکمہ کے اہلکار نے 2009 میں افغانستان میں سی آئی اے کے جاسوسوں پر خود کش حملہ کرنے کے لئے دو لاکھ ڈالر کی رشوت دی تھی۔
پاکستانی افسر کی جانب سے امریکی خفیہ حکام پر حملے کے لئے کسی خودکش حملہ آور کو رشوت دینے کی بات
امریکہ کے خفیہ دستاویزات کو عوامی کئے جانے سے سامنے آئی ہے اور اس کا انکشاف خود ایک آزاد تحقیقی گروپ نے کیا ہے۔
جارج واشنگٹن يونیورسٹي کے ایک آزاد غیر سرکاری تحقیق نے نیشنل سیکورٹی آرکائیو سے عوامی کئے گئے مختلف دستاویزات کو حاصل کیا ہے۔